نیوٹیک کی کوششوں سے پاکستانی نوجوانوں کو یورپ اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں بھی روزگار حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے، ذوالفقار احمد چیمہ

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) قومی کمیشن برائے تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت (نیوٹیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ ادارہ کی کوششوں سے پاکستانی نوجوانوں کو یورپ اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں بھی روزگار حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے۔ منگل کو نیوٹیک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی میں …

اسلام آباد ۔ 31جولائی (اے پی پی) قومی کمیشن برائے تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت (نیوٹیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ ادارہ کی کوششوں سے پاکستانی نوجوانوں کو یورپ اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں بھی روزگار حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے۔ منگل کو نیوٹیک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی میں نیو ٹیک کے توسط سے چلنے والے مختلف کورسز میں زیرِ تربیت طلباءسے کیا۔ طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنی ہنرمندی ملک کی اہم ترین ضرورت ہے جس سے نہ صرف اس قوم کی تقدیر بدلے گی بلکہ فنی تربیت حاصل کرنے والے ہر شخص کو باعزت روزگار بھی ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہنرمند نوجوان یورپ اور آسٹریلیا بھی جایا کریں گے اور انہیں دنیا کے ہر ملک میں باعزت روزگار ملے گا۔ بعدازاں انہوں نے این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی سے ملاقات کی۔