اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی جس میں اسلام آباد ہیڈ کوارٹر سمیت کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے تمام ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹرز شریک ہوئے۔ کانفرنس میںپرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے زیر تحت ہونے والی ٹریننگ اور تربیت فراہم کرنے والے اداروں کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا …
نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم ویڈیو کانفرنس کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی جس میں اسلام آباد ہیڈ کوارٹر سمیت کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے تمام ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹرز شریک ہوئے۔ کانفرنس میںپرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے زیر تحت ہونے والی ٹریننگ اور تربیت فراہم کرنے والے اداروں کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کے معیار میں مزید بہتری لانے کیلئے مختلف اصلاحات پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ذوالفقار احمد چیمہ نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم فنی تربیت کا معیار عالمی سطح تک لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے بیج ٹو کا فائنل امتحان 4 جولائی سے شروع ہو گا جو کہ 90 فیصد پریکٹیکل مشقوں پر مشتمل ہو گا۔ تین ممتحن صاحبان میں سے 2 کا تعلق انڈسٹری سے ہو گا۔ مزید برآں 15 سے30 جولائی کے درمیان ملک بھر میں فنی ہنرمندی کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے۔ جیتنے والوں میں کیش پرائزز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے جائیں گے۔








