نیویارک ۔ 14 اگست (اے پی پی) نیویارک میں پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایا گیا، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پرچم کشائی کی۔ اس حوالے سے پاکستان ہاﺅس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے افسران، عملہ اور قونصل جنرل نے اپنے اہلخانہ سمیت شرکت کی، تقریب میں …
نیویارک میں پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایا گیا، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پرچم کشائی کی پاکستان نے جمہوری استحکام کے سفر میں ایک اور سنگ میل حاصل کر لیا ہے، عام انتخابات کے پرامن انعقاد سے جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستانی عوام کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، ڈاکٹر ملیحہ لودھی

مزید خبریں
نیویارک ۔ 14 اگست (اے پی پی) نیویارک میں پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایا گیا، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پرچم کشائی کی۔ اس حوالے سے پاکستان ہاﺅس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے افسران، عملہ اور قونصل جنرل نے اپنے اہلخانہ سمیت شرکت کی، تقریب میں اقوام متحدہ میں خدمات سرانجام دینے والے پاکستانیوں اور امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا اور قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے شرکاءسے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نے جمہوری استحکام کے سفر میں ایک اور سنگ میل حاصل کر لیا ہے، عام انتخابات کے پرامن انعقاد سے جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستانی عوام کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے اور پاکستان کی تاریخ میں تیسری مرتبہ اقتدار ایک منتخب حکومت سے دوسری منتخب حکومت کو منتقل ہو رہا ہے۔








