اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ نیویارک میں پی آئی اے کے ملکیتی روزویلٹ ہوٹل سے متعلق تمام فیصلے قومی مفادمیں شفاف اندازمیں کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ، اجلاس جمعرات کویہاں کابینہ ڈویژن میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی ہدایات کی روشنی میں …
نیویارک میں پی آئی اے کے ملکیتی روزویلٹ ہوٹل سے متعلق تمام فیصلے قومی مفادمیں شفاف اندازمیں کئے جائیں گے، وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ نیویارک میں پی آئی اے کے ملکیتی روزویلٹ ہوٹل سے متعلق تمام فیصلے قومی مفادمیں شفاف اندازمیں کئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ، اجلاس جمعرات کویہاں کابینہ ڈویژن میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی ہدایات کی روشنی میں اجلاس کوروزویلٹ ہوٹل سے متعلق امورکے بارے میں اپ ڈیٹ بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کے مشیر نے یہ معاملہ منصفانہ، انتہائی شفاف اوربہترین قومی مفادمیں حل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے روزویلٹ ہوٹل سے متعلق تمام فیصلوں اورمذاکرات میں سیکرٹری ہوابازی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے مزید ہدایت کی یہ ہرکسی کومعلوم ہونا چاہیئے کہ اس معاملہ کو ایسے اندازمیں آگے لے جایا جائے گا جو کسی فرد یا پارٹی کے نہیں بلکہ بہترین قومی مفاد میں ہوگا ۔اجلاس میں میسرزکارکے کے حوالے سے قانونی چارہ جوئی سے متعلق واجبات کی ادائیگی کیلئے 252.382 ملین روپے کے مساوی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کو ٹیکسوں اورامپورٹ ڈیوٹیز کے بغیر 83 ایکس میکرون سپریئرز کی خریداری کی اجازت دیدی گئی۔ اجلاس میں ٹیلی کام کے شعبہ سے متعلق ٹیکسیشن کے معاملات کا جائزہ لیاگیا اورفیصلہ کیاگیاکہ اس ضمن میں پہلے سے موجود ٹیکسوں کی شرح پراثرات بارے ایف بی آر، وزارت تجارت اوروزارت صنعت سے مشاورت کرکے ای سی سی کو سفارشات اورتجاویز پیش کئے جائے۔









