16.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومقومی خبریںنیویارک پولیس کے پاکستانی نژاد امریکی افسر ضیغم عباس کی کیپٹن کے...

نیویارک پولیس کے پاکستانی نژاد امریکی افسر ضیغم عباس کی کیپٹن کے عہدے پر ترقی

- Advertisement -

نیویارک۔29مارچ (اے پی پی):نیویارک پولیس کے پاکستانی نژاد امریکی افسر ضیغم عباس کوکیپٹن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ہفتہ کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی نژاد امریکی پولیس افسر ضیغم عباس کی کیپٹن کے عہدے پر ترقی انکی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں 16 سالہ کارکردگی کی ایک پرعزم جدوجہد ہے۔نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹر ون پولیس پلازہ میں اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلی پولیس افسران، انکی فیمیلیز اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں موجود نیویارک کی سیاسی و سماجی شخصیت اسلم ڈھلوں نے کیپٹن ضیغم عباس کی ترقی کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ضیغم عباس ماضی کی طرح مستقبل میں نیویارک میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی خدمت جاری رکھیں گے۔کیپٹن ضیغم عباس پاکستان میں لاہور سے تعلق رکھتے ہیں، لاہور میں کینگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں تعلیم حاصل کرتے رہے اور سٹودنٹ ایکسچینج پروگرام کے ذریعے 2003 میں امریکا منتقل ہوئے اور امریکہ کے البرٹ آئینسٹائن میڈیکل سکول میں ایڈمشن لیا اور یہاں سے اپنی میڈیکل کی ڈگری مکمل کی۔ بعد ازاں 2009 میں نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں شمولیت اختیار کی۔

- Advertisement -

اس موقع پر کیپٹن ضیغم عباس کا کہنا تھا کہ کیپٹن کے عہدے کے بعد آپ نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ون سٹار چیف، ٹو سٹار چیف اور تھری سٹار چیف کا عہدہ حاصل کرتے ہیں اور فور سٹار چیف نیو یارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اعلی ترین رینک ہوتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کیپٹن آخری پوموشنل امتحان ہوتا ہے جسے مکمل کرنے کے بعد آپ کیپٹن کے عہدے پر ترقی حاصل کرتے ہیں۔ اس وقت نیویارک پولیس میں شامل تقریبا500 پاکستانی نژاد سنئیر و جونئیر پولیس افسران خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577298

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں