نیویارک کی راک لینڈ کاﺅنٹی میں خسرے کی وبا پھوٹنے پر ایمرجنسی نافذ

129

نیویارک ۔ 27 مارچ (اے پی پی) نیویارک کی راک لینڈ کاﺅنٹی میں خسرے کی وبا پھوٹنے پر ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوےارک شہر سے40 کلو میڑ کے فاصلے پر واقع راک لینڈ کاﺅنٹی میں منگل کوحکام نے خسرے کی وبا پھیلنے پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے غیر ویکیسین شدہ بچوں کا عوامی مقامات پر داخلہ ممنوع کردےا۔ بدھ کی رات سے نافذ العمل ایمرجنسی 30 روز کے لئے عائد کی گئی ہے جس میں خسرے کے پھیلاﺅ کو روکنے کے پیشں نظرغیر ویکسین شدہ بچوں کے داخلے کی پابندی امریکی حکام کا اب تک کاسخت ترین اقدام ہے۔ کاﺅ نٹی کے ایگزیکٹو ایڈ ڈے کا کہنا ہے کہ اس وباءکو روکنے اور ان بچوں کی صحت کے لئے جو کسی طبعی وجوہات کی بناءپر ویکسین نہیں کروا سکے کے لئے ہمیںجو کرنا پڑا کریں گے۔ ایڈ ڈے نے ہیلتھ انسپکڑز کے ساتھ بعض مقامی لوگوں کے روےوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ناقابل قبول اور غیر زمہ درانہ قرار دےا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 2000ء میں راک لینڈ کاو¿نٹی کی 3 لاکھ سے زائد آبادی میں خسرے کے 153 کیسزز سامنے آئے جن کا سرکاری طور پر خاتمہ کیا گےا۔ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی ویکسین مہم میں تقریبا 27 فیصد بچے جن کی عمرایک سے 18 سال ہے غیر ویکسین شدہ ہیں جن میں سے زےادہ متاثرین کا تعلق قدامت پسند یہودی آبادی سے ہے جو مذہبی بنیادوں پر ویکسینز کی مخالفت کرتے ہیں۔