نیو ٹیک ملک میں فنی تربیت اور ہنر کی ترقی کے لئے جامع اقدامات کے تحت وسیع پروگرام چلا رہا ہے

253
نیو ٹیک ملک میں فنی تربیت اور ہنر کی ترقی کے لئے جامع اقدامات کے تحت وسیع پروگرام چلا رہا ہے

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیو ٹیک) ملک میں فنی تربیت اور ہنر کی ترقی کے فروغ کے لئے جامع اقدامات کے تحت وسیع پروگرام چلا رہا ہے۔

تکنیکی تربیت اور ہنر کی تعلیم جدید دور کی معیشت میں ایک بہت اہم مقام حاصل کر چکی ہے۔ وزیراعظم کا یوتھ ہنر مند پروگرام نوجوانوں کو ضروری ٹولز اور اختراعی مہارتوں سے بااختیار بنانے کا ایک اہم ستون ہے جس سے نوجون طبقہ عالمی سطح پر ترقی کرے گا۔