نیو ہاک موٹرز لمیٹڈ کی آمدنی میں پانچ سال کے دوران دوگنا اضافہ

126
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) پانچ سال کے دوران نیو ہاک موٹرز لمیٹڈ کی آمدنی میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ پانچ سال قبل کمپنی کی آمدن 9.2 ارب روپے تھی جو 31 مارچ 2016ءکو ختم ہونے و الے مالی سال کے اختتام تک 18 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میںا پریل تا جون 2016ءکے دوران کمپنی کے تیار کردہ بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے کمپنی کی خالص آمدن میں 46 فیصد اضافہ متوقع ہے اور سہ ماہی کے لئے کمپنی کی خالص آمدنی 3.86 ارب روپے سے 5.6 ارب روپے تک بڑھ گئی ہے۔