انقرہ۔15دسمبر (اے پی پی):ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ انہیں نیٹو اتحادیوں سے پابندیوں نہیں بلکہ معاونت کی توقع ہے، امریکہ کی طرف سے ترکی پر پابندیوں کی باتیں سن کر دکھ ہوا ہے۔ترکی کے صدر نےایک بیان میں کہا کہ ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کے امریکی اور یورپی اقدامات پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ نیٹو پابندیاں عائد کرنے کی حمایت نہیں کرے گا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ترکی پر پابندیوں سے ہم اپنے دفاع سے غافل نہیں رہ سکتے۔ممکنہ پابندیوں کے پیش نظرترک صدر نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی بچت ترک لیرا میں منتقل کریں۔انہوں نے کہا کہ ترکی توقع کرتا ہے کہ امریکا اس کا نیٹو کا شراکت دار روس کےایس -400فضائی دفاعی نظام کی خریداری پر پابندیاں عائد کرنے کے بجائے اس کی حمایت کرے گا۔واضح رہے کہ امریکی کانگرس نے محکمہ دفاع کا بجٹ بل منظور کیا ہے جس میں ترکی کے خلاف روسی ایس -400 فضائی دفاعی نظام کی خریداری پر پابندیوں کی اجازت شامل ہے۔