اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں نومبر 2020 کے دوران برآمدات میں 7.67 فیصد اضافہ ہواہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق نومبر 2020 کے دوران مجموعی برآمدات کاحجم 2.161 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں نومبر 2019 کے دوران برآمدات سے 2.007 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح نومبر 2019 کے مقابلہ میں …
گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں نومبر کے دوران برآمدات میں 7.67 فیصد اضافہ ہواہے، ادارہ برائے شماریات پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں نومبر 2020 کے دوران برآمدات میں 7.67 فیصد اضافہ ہواہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق نومبر 2020 کے دوران مجموعی برآمدات کاحجم 2.161 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں نومبر 2019 کے دوران برآمدات سے 2.007 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح نومبر 2019 کے مقابلہ میں نومبر 2020 کے دوران مجموعی قومی برآمدات میں 0.154 ارب ڈالر یعنی 7.67 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








