واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 68 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 59 ہزار 900 کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 36 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ …
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 68 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 59 ہزار 900 کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 36 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 93 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 93 ہزار 200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 25 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 4 لاکھ 6 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 98 ہزار 400 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 71 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 60 ہزار 600 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 69 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 48 ہزار 400 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ ایک ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 66 ہزار 600 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 63 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 9 ہزار 800 کیوسک،کوٹری بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 34 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 91 ہزار 300 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 77 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 66 ہزار 100 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 31 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.580 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1216.35 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.328 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.00 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.212 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔







