نیٹو کے ساتھ یکطرفہ تعلقات برقرار رکھنا مضحکہ خیز ہے،امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو کے ساتھ امریکا کا موجودہ تعلق ’’یکطرفہ‘‘ ہے اور اس صورت حال کو برقرار رکھنا مضحکہ خیز ہے

واشنگٹن۔3جولائی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو کے ساتھ امریکا کا موجودہ تعلق ’’یکطرفہ‘‘ ہے اور اس صورت حال کو برقرار رکھنا مضحکہ خیز ہے۔شنہوا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ امریکا کے لیے اس یک طرفہ راستے پر چلتے رہنا مضحکہ خیز ہے، کیونکہ نیٹو کے ساتھ تعلقات باہمی نہیں ہیں۔انہوں نےکہا کہ وہ ہمارے لیے موجود نہیں تھے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیٹو کا 2026 کا سربراہی اجلاس آئندہ ہفتے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہونا ہے۔