ملاکنڈ ،مون سون کے باعث دریائے سوات پر ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ڈیوٹی لگا دی

ممکنہ مون سون بارشوں اور دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 کے اہلکار اور رضاکار تعینات کر دیے گئے۔

ملاکنڈ۔ 03 جولائی (اے پی پی):ممکنہ مون سون بارشوں اور دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 کے اہلکار اور رضاکار تعینات کر دیے گئے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق پل چوکی، بٹخیلہ ہیڈ ورکس، تھانہ فیملی پارک، جوائے لینڈ پارک، ترئی اور طوطاکان جیسے حساس مقامات پر ٹیمیں ریسکیو آلات کے ساتھ 24 گھنٹے الرٹ ہیں۔ ریسکیو 1122 نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دریا و نہروں کے قریب احتیاط کریں، پانی میں غیر ضروری طور پر نہ جائیں اور کسی ایمرجنسی میں فوراً 1122 پر رابطہ کریں۔