مظفرگڑھ ،ایل پی جی کے حکومتی نرخوں پر سختی سے عمل کرایا جائے،اے ڈی سی جی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی ریلیف ویژن اور ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جبہ کی ہدایت کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا

مظفرگڑھ۔ 03 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی ریلیف ویژن اور ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جبہ کی ہدایت کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی اقدامات پر عمل درآمد کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا،ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اجلاس میں ایل پی جی کی مقررہ نرخوں پر فراہمی، ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور پرائس کنٹرول اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ایل پی جی کے حکومتی نرخوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے