آن لائن حج رجسٹریشن ،پہلے 11 دنوں میں 2 لاکھ 3 ہزار 722 عازمین حج نے گھر بیٹھے رجسٹریشن مکمل کر لی،ترجمان وزارت مذہبی امور

آن لائن حج رجسٹریشن نظام کی ریکارڈ پذیرائی ہوئی ہے ، پہلے 11 دنوں میں 2 لاکھ 3 ہزار 722 عازمین حج نے گھر بیٹھے رجسٹریشن مکمل کر لی

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):آن لائن حج رجسٹریشن نظام کی ریکارڈ پذیرائی ہوئی ہے ، پہلے 11 دنوں میں 2 لاکھ 3 ہزار 722 عازمین حج نے گھر بیٹھے رجسٹریشن مکمل کر لی۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمر بٹ نے جمعہ کوبیان میں کہا کہ ایک لاکھ 80 ہزار عازمین نے ویب پورٹل جبکہ 24 ہزار نے موبائل ایپ سے رجسٹریشن مکمل کی ۔ ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد نے سرکاری جبکہ 49 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا۔ پنجاب 95 ہزار عازمین کے ساتھ سر فہرست، سندھ 63 ہزار، کے پی 28 ہزار، اسلام آباد 9 ہزار، بلوچستان 5500، آزاد کشمیر 1200 اور گلگت بلتستان سے600 عازمین نے رجسٹریشن مکمل کی ۔انہوں نے کہا کہ سال 2028 کے لیے 1400، سال 2029 کے لیے 250 اور 2030 کے لیے 350 عازمین نے ارادہ ظاہر کیا۔عازمین حج میں مردوں کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار جبکہ خواتین 84 ہزار 500 ہے۔

مزید خبریں