سندھ ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کے تحت تعلیمی سال 2025-26 کے لئے یونیورسٹیز کی سکالرشپس کا اعلان

سندھ ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کے تحت تعلیمی سال 2025-26 کے لئے یونیورسٹیز کی سکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے

لاڑکانہ۔ 03 جولائی (اے پی پی):سندھ ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کے تحت تعلیمی سال 2025-26 کے لئے یونیورسٹیز کی سکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ کے تحت مستحق، نادار اور میرٹ پر آنے والے طلباکو اعلیٰ تعلیم کے لئےسکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔سکالرشپ کے لئے درخواستیں اشتہار کی اشاعت سے 31 اگست 2026 تک جمع کرائی جا سکیں گی۔ ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، فارمیسی، نرسنگ، انجینئرنگ، آئی ٹی، بزنس، قانون، زرعی انجینئرنگ اور دیگر شعبوں میں سکالرشپس دستیاب ہیں۔سکالرشپ صرف سندھ کے ڈومیسائل اور مستقل رہائشی طلباکے لئے مختص ہے۔اہل امیدواروں کے لئے کم از کم 2.5 سی جی پی اے یا 60 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی قرار پایا ہے۔کم آمدنی والے اور میرٹ پر پورا اترنے والے طلباکو ٹیوشن فیس کی مد میں مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔خصوصی افراد، اقلیتی برادری، یتیم طلبااور سرکاری ملازمین کے بچوں کے لئے بھی مخصوص کوٹہ مقرر کر دیا گیا ہے۔درخواست گزاروں کے لئے آمدنی کا سرکاری تصدیق شدہ ثبوت جمع کرانا لازمی ہوگا۔صرف مکمل درخواستیں ہی زیر غور لائی جائیں گی، نامکمل درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں کو انٹرویو کمیٹی کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔درخواست فارم اور یونیورسٹیوں کی فہرست SEEF کی ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب ہے۔

مزید خبریں