چیچہ وطنی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ڈی پی او آفس کمپلینٹ سیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے ڈی پی او آفس کمپلینٹ سیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ،

چیچہ وطنی۔ 03 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے ڈی پی او آفس کمپلینٹ سیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ، جس میں شہریوں نے اپنے مختلف نوعیت کے مسائل براہ راست ڈی پی او ساہیوال کے سامنے پیش کیے۔ ڈی پی او ساہیوال نے تمام سائلین کی شکایات توجہ سے سنیں اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ان مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا بروقت، شفاف اور منصفانہ ازالہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں اور پولیس کے درمیان اعتماد کو فروغ دینا اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ڈی پی او ساہیوال نے افسران کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام درخواستوں پر میرٹ کے مطابق کارروائی کی جائے اور کسی بھی شکایت کے حل میں غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔