نیٹ ویئرز کی برآمدات میں جون 2023 میں سالانہ بنیاد پر15.7فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

125
Pakistan Bureau of Statistics
Pakistan Bureau of Statistics

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):نیٹ ویئرز کی برآمدات میں جون 2023 میں سالانہ بنیاد پر15.7فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2023 میں نیٹ ویئرز کی برآمدات 112.3 ارب روپے ریکارڈ کی گئیں جو کہ گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 15.7فیصد زیادہ ہیں ۔ گزشتہ سال جون میں 97.1ارب روپے کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں ۔