نیپال ،سکول بس حادثے میں 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی
نیپال ،سکول بس حادثے میں 4 طلبہ سمیت 5 افراد ہلاک، 14 زخمی

مزید خبریں
کھٹمنڈو۔9اکتوبر (اے پی پی):نیپال کے وسطی علاقے پوکھرا میں سکول بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 4طلبہ سمیت5افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق ضلع کاسکی پولیس دفتر کے ترجمان بیرندر پاسوان نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب بے قابو ہو کر شاہراہ سے نیچے جا گری ، بس میں مجموعی طور پر 19 افراد سوار تھے، جن میں زیادہ تر سکول کے بچے شامل تھے۔
حادثے میں پانچوں افراد کو ہسپتال میں مردہ قرار دیا گیا جن میں ایک طالب علم کے والد بھی شامل ہیں جبکہ 14 زخمیوں کا علاج جاری ہے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ بس میں ایک مقامی نجی سکول کے طلبہ، بس کا عملہ اور ایک طالب علم کے والد سوار تھے۔ پولیس ترجمان کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔








