نیپال میں بھارتی پیاز کی جگہ چینی پیاز نے لے لی

کھٹمنڈو۔ 17 دسمبر (اے پی پی)نیپال میں بھارتی پیاز کی جگہ چین کے پیاز نے لے لی۔بھارت میں پیاز کی پیداوار متاثر ہونے کے بعد پیاز کے بحران نے اس کی برآمدات کو بھی لپیٹ میں لیا جس پر چین نے پیاز کی برآمدی منڈی میں اپنی بڑی جگہ بنا لی ہے ۔مقامی ذ رائع کے مطابق نیپال میں پیاز کی چین سے برآمد 100فیصد پر آگئی ہے جبکہ بھارتی پیاز مکمل طور آئوٹ ہو چکا ہے۔نیپال میں پیاز کی یومیہ کھپت 90 سے100 میٹرک ٹن ہے جبکہ 40 سے 45میٹرک ٹن پیاز چین سے منگوایا جا رہا ہے۔نیپال چین سے ذائقے اور رنگ کے اعتبار سے چار مختلف اقسام کا پیاز درآمد کر رہا ہے جو کہ مارکیٹ میں 110سے 140 نیپالی روپیہ میں فروخت ہو رہا ہے دوسری طرف سمگل شدہ بھارتی پیاز ڈھائی سو روپے میں دستیاب ہے۔نیپال کے ٹریڈ اینڈ ایکسپورٹ بیورو کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران نیپال نے 5.62 ارب روپے کا پیاز درآمد کیا تھا۔