نیپال میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 5 افراد ہلاک

کھٹمنڈو۔3جنوری (اے پی پی):نیپال میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا نیوز کے مطابق نیپال کے ضلع باجھنگ پولیس انسپکٹر لوکندر سنگھ تھاگنا نے بتایا کہ پہلے حادثہ میں ہائی وے پر گاڑی الٹنے سے 3 افراد موقع پر اور 5 سالہ بچی ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی ۔ ایک دوسرے واقعہ میں گاڑی پہاڑی …

کھٹمنڈو۔3جنوری (اے پی پی):نیپال میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا نیوز کے مطابق نیپال کے ضلع باجھنگ پولیس انسپکٹر لوکندر سنگھ تھاگنا نے بتایا کہ پہلے حادثہ میں ہائی وے پر گاڑی الٹنے سے 3 افراد موقع پر اور 5 سالہ بچی ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی ۔

ایک دوسرے واقعہ میں گاڑی پہاڑی پرسڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گری جس سے کار ڈرائیور ہلاک موقع پر ہو گیا ۔