نیپال میں مسجد پر حملے کے خلاف احتجاج، حکومت نے کرفیو نافذ کر دیا

کٹھمنڈو ۔7جنوری (اے پی پی):نیپال کےشہربیرگنج میں ایک مسجد پر ہندوؤں کے حملے اور غنڈہ گردی کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا ۔العربیہ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ مسجد پر یہ حملہ اختتام ہفتہ کے موقع پر کیا گیا۔ جس کے بعد مسلمانوں نے احتجاج کیا۔ تو اس احتجاج کو روکنے کے لیے ہندو بھی سڑکوں پر نکل آئے۔تاہم صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ …

کٹھمنڈو ۔7جنوری (اے پی پی):نیپال کےشہربیرگنج میں ایک مسجد پر ہندوؤں کے حملے اور غنڈہ گردی کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا ۔العربیہ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ مسجد پر یہ حملہ اختتام ہفتہ کے موقع پر کیا گیا۔ جس کے بعد مسلمانوں نے احتجاج کیا۔ تو اس احتجاج کو روکنے کے لیے ہندو بھی سڑکوں پر نکل آئے۔تاہم صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کرفیو نافذ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ جس کے تحت کسی کو بھی گلیوں اور سڑکوں پر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ ضلع بھر میں احتجاج اور اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

کرفیو کے لیے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سکیو رٹی فورسز گولی مار سکیں گی۔مسجد پر ہندوؤں کی طرف سے حملے کے انتہائی واقعے کے بعد شہر میں احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس اہلکار گلیوں میں گشت کر رہے ہیں۔کرفیو کا یہ نفاذ نیپالی دارالحکومت کٹھمنڈو سے 130 کلومیٹر دور جنوب میں واقع شہر بیرگنج میں لگایا گیا ہے۔ یہ ضلع تیل و دیگر اشیاء کی درآمد کے حوالے سے اہم ہے۔ یہ شہر نیپال و بھارت کے درمیان تجارت کے حوالے سے بھی اہم ہے۔مسجد پر ہندوؤں کے گروہ نے اس شہر کے نزدیکی ٹاؤن میں حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ جس کے بعد اتوار کے روز بیرگنج میں مسلمانوں نے بھی احتجاج شروع کیا۔ تاکہ مسجد کے خلاف انتہا پسند ہندوؤں کی غنڈہ گردی کو اجاگر کر سکیں۔

مسلمانوں کے اس احتجاج کے ساتھ ہی ہندو بھی سڑکوں پر نکل آئے اور دونوں طرف سے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق دونوں دھڑوں کے درمیان کسی بڑے تصادم کی اطلاع نہیں ملی ہے اور نہ ہی کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ البتہ فسادات روکنے والی پولیس کے ساتھ دھکم پیل کے واقعات کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ہندو اکثریت کے اس ملک نیپال میں مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان تصادم کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ مسلمانوں کی زیادہ تر آبادی سرحدی علاقوں میں نیپال کے جنوب میں پائی جاتی ہے۔