کھٹمنڈو۔2فروری (اے پی پی):نیپال کے علاقے لوبوجیہ میں 5.2 شدت کے زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے امریکی جیالوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلہ منگل کی رات2 بجکر 31 منٹ پر نیپال کے علاقے لوبوجیہ کے 110 کلومیٹر شمال مشرق میں آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز 22.15 کلومیڑ زمین …
نیپال میں 5.2 شدت کا زلزلہ

مزید خبریں
کھٹمنڈو۔2فروری (اے پی پی):نیپال کے علاقے لوبوجیہ میں 5.2 شدت کے زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے امریکی جیالوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلہ منگل کی رات2 بجکر 31 منٹ پر نیپال کے علاقے لوبوجیہ کے 110 کلومیٹر شمال مشرق میں آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز 22.15 کلومیڑ زمین کی گہرائی میں تھا تاہم زلزے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ زلزے کے فوری بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔








