نیپرا بجلی کے صارفین کے لیے ‘نیپرا آسان اپروچ’ کے نام سے ایک موبائل ایپلیکیشن لانچ کررہا ہے، ترجمان نیپرا

307
Nepra Mobile App
Nepra Mobile App

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) پاکستان میں بجلی کے صارفین کے لیے ‘نیپرا آسان اپروچ’ کے نام سے ایک موبائل ایپلیکیشن لانچ کر رہی ہے۔

یہ ایپ صارفین کو کم سے کم ممکنہ وقت میں بجلی کے مسائل جیسے کہ بجلی کی بندش اور وولٹج میں اتار چڑھاؤ، برقی آگ، لائن میں خرابی اور بلنگ میں تضاد وغیرہ سے متعلق شکایات درج کروا سکیں گے۔ ترجمان نیپرا نے منگل کو بتایا کہ یہ ایپلی کیشن پاکستان بھر میں بجلی کے صارفین کو ملٹی چینل سروس ڈیلیوری فراہم کرنے کے لیے نیپرا کی حکمت عملی میں ایک کلیدی عنصر کے طور پر بھی کام کرے گا۔

اپنے کنزیومر فرینڈلی انٹرفیس کے ذریعے، ‘نیپرا آسان اپروچ’ ایپ شکایات جمع کرانے کے عمل کو آسان بناتی ہے اور صارفین کو اپنے مسائل کی رئیل ٹائم میں پیش رفت کو ٹریک کرنے کی اجازت دیتی ہے، جس سے شکایات درج کرنے کی کارکردگی اور آسانی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں ایپلی کیشن کاباقاعدہ آغاز 31 جولائی کو دوپہر 01:30 بجے کیا جائے گا۔