اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں2 روپے 49 پیسے فی یونٹ کمی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کو یہاں نیپرا میں درخواست کی سماعت کی گئی۔ نیپرا کی طرف سے جاری کئے جانے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ کمی جولائی کے مہینے کےلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین اور ماہانہ 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔