اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گزشتہ مالی سال 23-2022 کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 221.05 میگاواٹ (میگاواٹ) کی مجموعی صلاحیت کے حامل 1596 نیٹ میٹرنگ لائسنس جاری کیے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے صارفین کو 136 نیٹ میٹرنگ لائسنس جاری کیے گئے،
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کو 331، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کو 44، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کو 116 جبکہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کو 183 کے صارفین کو نیٹ میٹرنگ لائسنس جاری کیے گئے۔
اسی طرح کے الیکٹرک کے صارفین کو 458، ملتان الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (میپکو) کو 292، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کو 25، سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) کو 6 جبکہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)
کے صارفین کو 3 نیٹ میٹرنگ لائسنس جاری کیے گئے۔دریں اثنا اتھارٹی نے لائسنس ہولڈرز کی درخواست پر چار جنریشن لائسنس منسوخ کردیئے جن میں رمضان شوگر ملز لمیٹڈ، العربیہ شوگر ملز لمیٹڈ، ڈیگری جنرل لمیٹڈ اور شمس پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔