31.3 C
Islamabad
جمعہ, مئی 2, 2025
ہومقومی خبریںنیکٹا نے فتنہ الخوارج کی ممکنہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا الرٹ جاری...

نیکٹا نے فتنہ الخوارج کی ممکنہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا الرٹ جاری کردیا،فتنہ الخوارج 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج میں دہشت گردی کرسکتے ہیں

- Advertisement -

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):نیشنل کائونٹر ٹیررازم اٹھارٹی(نیکٹا) نے فتنہ الخوارج کی ممکنہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فتنہ الخوارج 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج میں دہشت گردی کرسکتے ہیں۔ہفتہ کو نیکٹا کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد بڑے شہروں میں کارروائیاں کرسکتے ہیں۔

نیکٹا کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔نیکٹا نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فتنہ الخوارج کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے بچنے کے لئے سخت سیکیورٹی انتظامات اٹھائیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528360

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں