ن لیگ ، پیپلزپارٹی کی تقریروں کا مطلب ایک دوسرے کی کرپشن کی حفاظت کرنا ہے ، سید ذوالفقار بخاری

79
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ ن لیگ ، پیپلزپارٹی کی تقریروں کا مطلب ایک دوسرے کی کرپشن کی حفاظت کرنا ہے ۔ زلفی بخاری نے پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بنیادی طور پر یہ کہہ رہے ہیں: آئیے ’مک مکا‘ پر اتفاق کرتے ہیں ۔ آپ ہماری بدعنوانی کی حفاظت کریں گے اور ہم آپ کی حفاظت کریں گے۔ اور اس طرح سیاست اور حکمرانی کا کھیل جاری رکھیں۔زلفی بخاری نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ 12 گھنٹے بعد سندھ پولیس نے زرداری کے کلاسک اقدام میں کیپٹن صفدر کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ یہ کیا کہتے ہیں غداری ان کے اندر ہے۔