ن لیگ کے پانچ سالہ دور میں 27 ارب ڈالر ادائیگیوں کے مقابلہ میں پی ٹی آئی کے پانچ سال میں مجموعی قرضوں کی ادائیگیاں 55 ارب ڈالر ہوں گی، کارکنان عمران خان کی قیادت میں خود کو منظم کریں، چوہدری فواد حسین

85
کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) ہوگا، وزیراعظم کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ صرف رواں سال غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی 12.27 ارب ڈالر ہے اور تقریباً 12.5 ارب ڈالر کی ادائیگی 2023میں کرنی ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پانچ سال میں مجموعی طور پر قرضوں کی ادائیگیاں تقریباً 55 ارب ڈالر ہوں گی جبکہ ن لیگ نے اپنے پانچ سالوں میں 27 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کیں۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں رانا عمران سلیم کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈالیں اور عمران خان کی قیادت میں خود کو منظم کریں، اس وقت اگر پی ٹی آئی کمزور ہوئی تو ملک بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائے گا۔