وائس چانسلرکے آئی یو کی زیر صدارت قراقرم گریجویٹ سکول کا جائزہ اجلاس

Karakoram International University

گلگت۔8مئی (اے پی پی):قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ کی زیر صدارت قراقرم گریجویٹ سکول کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اجلاس میں چاروں فیکلٹیز کے ڈینز،ڈائریکٹرز اورپی ایچ ڈی اور ایم ایس کے سپروائزرز شریک تھے۔

اجلاس میں وائس چانسلر کو چاروں فیکلٹیز کے زیر اہتمام تحقیقی و تعلیمی اقدامات اور قراقرم گریجویٹ سکول کے حالیہ داخلوں کے حوالے سے آگاہ کیاگیا۔وائس چانسلر نے اجلاس میں موجود تمام ڈینز،شعبہ جاتی سربراہان اور سپر وائزرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تحقیقی مراحل میں مزید تیزی لانے سمیت کوالٹی ایجوکیشن کے تمام پروٹوکولز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔