وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کا عالمی یوم اساتذہ کے حوالے سے پیغام

333
Allama Iqbal Open University
Allama Iqbal Open University

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نئی ٹیکنالوجی کے تحت اساتذہ کے تدریسی معیار میں اضافے پرخصوصی دینے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے، یونیورسٹی مختلف تعلیمی پروگرامز کے ذریعہ ا ساتذہ کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ میں قائدانہ کردار ادا کرتی رہے گی، آج کے دن ہم ٹیچر ایجوکیشن کو فروغ دینے کا عزم بھی کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے عالمی یوم اساتذہ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اِس امید کا اظہار کیا ہے کہ اوپن یونیورسٹی سے منسلک اساتذہ نئی ٹیکنالوجی اور جدید رجحانات کو مدنظر رکھ کر اپنی پیشہ ورانہ فرائض انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ترقی کی منزلیں تعلیم سے جڑی ہیں اور کون ہے جو تعلیم میں اساتذہ کے کردار سے انکار کرے استاد اُس ہستی کانام ہے جو اپنے شاگردوں کو علم کے زیور سے آراستہ کرتے ہیں اور ان کی اخلاقی تربیت کرکے معاشرے میں اعلیٰ مقام تک پہنچاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اقوام ترقی کے اعلیٰ مقام پاتے ہیں جواپنے اساتذہ کی قدر جانتی اور منزلت پہچانتی ہیں۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے اساتذہ کو معاشرے میںاُن کا اصل مقام دلانا ہوگا اور نئی نسل میں استاد کی قدر و منزلت کا شعور بیدار کرنا ہوگا۔