وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب کا نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ

لاہور۔30مارچ (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب کے وائس چیئرمین سلمان ملک نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جاری تعمیراتی منصوبوں کا دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران سلمان ملک نے سوئمنگ پول کی اپ گریڈیشن، پنجاب سٹیڈیم کی توسیع اور نئے پلیرز ہاسٹل کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت اور ڈپٹی ڈائریکٹر چودھری ظہور احمد نے انہیں …

لاہور۔30مارچ (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب کے وائس چیئرمین سلمان ملک نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جاری تعمیراتی منصوبوں کا دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران سلمان ملک نے سوئمنگ پول کی اپ گریڈیشن، پنجاب سٹیڈیم کی توسیع اور نئے پلیرز ہاسٹل کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت اور ڈپٹی ڈائریکٹر چودھری ظہور احمد نے انہیں منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سلمان ملک نے ہدایت کی کہ سوئمنگ پول کی اپ گریڈیشن کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ کھلاڑیوں کو جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب سوئمنگ کمپلیکس کا ایک گیٹ فیروزپور روڈ سے کھولنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کو بہتر رسائی حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن سے کھلاڑیوں کو نمایاں فائدہ ہوگا اور اسے جدید طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ مزید برآں، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں نئے پلیرز ہاسٹل پلس ہوٹل کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے، جو کھلاڑیوں کے لیے معیاری رہائشی سہولیات فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں سپورٹس کے فروغ کے لیے موثر اور بہترین اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، جن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔