اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی سفیر نے تحریک انصاف کی حکومت کیلئے نیک تمناو¿ں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے شاہ محمود قریشی سے …
وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سے چینی سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی سفیر نے تحریک انصاف کی حکومت کیلئے نیک تمناو¿ں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے شاہ محمود قریشی سے پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاک چین تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات میں گرمجوشی اور قربت پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی قیادت پاکستان میں قائم ہونے والی نئی حکومت کیساتھ قریبی مراسم کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی وزیر اعظم بذات خود عمران خان سے بات کرنا چاہیں گے اور چینی وزیر اعظم 20 اگست کو چیئرمین تحریک انصاف کو ٹیلی فون کر کے مبارکباد دیں گے۔








