وائٹ ہاؤس کی چیف آف سٹاف کی مستعفی ہونے سے متعلق رپورٹس کی تردید

مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی رکن وائٹ ہاؤس کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز اپنے استعفیٰ سے متعلق رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے صدرکے ایجنڈے پر مکمل عمل درآمد کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

واشنگٹن۔8جون (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی رکن وائٹ ہاؤس کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز اپنے استعفیٰ سے متعلق رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے صدرکے ایجنڈے پر مکمل عمل درآمد کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق سوزی وائلز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "ڈیلی میل” اخبار کی شائع کردہ رپورٹ افسانے سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کے کسی بھی ارادے کی تردید کی۔انہوں نے لکھا کہ میں کہیں نہیں جا رہی ہوں۔ صدر ٹرمپ کی خدمت کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے اور میں امریکی عوام کی جانب سے ان کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہوں۔سوزی وائلز نے ٹرمپ اور ان کی ٹیم کے اندر اختلافات اور داخلی لڑائیوں کی کہانیاں گھڑنے کی بعض میڈیا ہاؤسز کی مسلسل کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی حقائق کے یہ کوششیں ایک دہائی سے جاری ہیں۔سوزی وائلز کی طرف سے جاری کردہ عوامی بیان کے علاوہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی مزید تبصرہ سامنے نہیں آیا۔