وائٹ ہائوس میں کام کرنے والے امریکی فوجی اہلکار میں کورونا وائرس کی تشخیص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کا ٹیسٹ منفی آگیا

واشنگٹن۔ 08مئی (اے پی پی) وائٹ ہائوس میں کام کرنے والے امریکی فوجی اہلکار میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کا کیا گیاکورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کے ترجمان ہوگن گیڈلے نے کہا کہ وائٹ ہائوس کے میڈیکل یونٹ نے ہمیں حال ہی میں آگاہ کیا کہ وائٹ ہائوس کیمپس میں کام …

واشنگٹن۔ 08مئی (اے پی پی) وائٹ ہائوس میں کام کرنے والے امریکی فوجی اہلکار میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کا کیا گیاکورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کے ترجمان ہوگن گیڈلے نے کہا کہ وائٹ ہائوس کے میڈیکل یونٹ نے ہمیں حال ہی میں آگاہ کیا کہ وائٹ ہائوس کیمپس میں کام کرنے والے امریکی فوج کے اہلکار کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو منفی آیا ہے اور ان کی صحت بہت اچھی ہے۔ وائٹ ہائوس کی ترجمان نے فوجی اہلکار سے متعلق مزید تفصیلات دینے سے انکار کر دیا۔