راولپنڈی۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):وارث خان پولیس نےموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر کے چوری شدہ 3 موٹر سائیکل برآمد کر لیے ہیں ۔پولیس کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کاشف کو گرفتارکرلیا،ملزم سے چوری شدہ 03موٹرسائیکل برآمد ہوئے ،
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہناتھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،شہریوں کو ان کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنیو الے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔