واسانے عید میلادالنبی کے سلسلے میں صفائی کاخصوصی پلان جاری کردیا

115
Wasa
Wasa

ملتان۔ 28 ستمبر (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش کی ہدایت پر جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خصوصی پلان جاری کردیا گیاہے 12 ربیع الاول کے حوالے سے واسا کے تمام سیوریج ، واٹر سپلائی اور ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژنوں کے افسران و ملازمین کی 29 ستمبر کی چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے سیوریج ، واٹر سپلائی اور ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژنوں کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے۔

جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں واسا کا مرکزی کمپلینٹ سیل چوبیس گھنٹے آپریشنل رہے گا اور جہاں جلوس روٹس سے متعلق شکایات درج کروائی جا سکیں گی منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے جشن عید میلادالنبی کے جلوس روٹس کے انتظامات کے حوالے سے ڈائریکٹر ورکس عارف عباس اور ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام کو جلوس منتظمین اور میلاد کمیٹی کے ممبران سے مکمل رابطہ رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں

جبکہ واسا سے متعلق شکایات مرکزی کمپلینٹ سیل کے رابطہ نمبر 1334 پر درج کروائی جا سکتی ہیں تمام شکایات کا فوری طور پر ازالہ یقینی بنایا جائے گا مزید برآں تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کو جلوس روٹس پر الرٹ رہنے، سٹاف کی حاضری 100 فیصد یقینی بنانے اور اپنی اپنی حدود میں جلوسوں کے منتظمین سے مکمل رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔