لاہور۔24جولائی (اے پی پی):واسا لاہور کے ڈسپوزل اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن اور سکاڈا سسٹم کی تنصیب کے لیے بدھ کے روز اہم اجلاس منعقد ہوا۔ واساترجمان کے مطابق ایم ڈی واسا غفران احمد کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر پی اینڈ ای مدثر جاوید کی زیر قیادت اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے وفد نے شرکت کی -اس موقع پر دانیال یونس نے واسا لاہور کے سسٹم کے متعلق بریفنگ دی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی واسا لاہور کو 12ڈسپوزل اسٹیشنز پر سکاڈا سسٹم کی تنصیب میں معاونت فراہم کرے گی ،مین آوٹ فال 1,2,3، شاد باغ ،محمود بوٹی، شادی پورہ، کٹار بند ،نشتر،لکشمی ،گلشن راوی ،ملتان روڈ، فرخ آباد ڈسپوزل اسٹیشن بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن سے ڈسپوزل اسٹیشنز کی خودکار نگرانی اور انرجی منیجمنٹ سسٹم کی بہتری میں مدد ملے گی جبکہ اس اپگریڈیشن سے واسا لاہور کے انرجی مینجمنٹ سسٹم کو آٹومیٹ کیا جائے گا تاکہ بجلی کی کھپت اور واپڈا کے ساتھ بلوں کی دوبارہ تصدیق کی جاسکے اس کے ساتھ ساتھ اپگریڈیشن سے مون سون کے دوران ڈسپوزل اسٹیشن کی مانیٹرنگ میں بھی بہتری اور سکاڈا سسٹم کی تنصیب سے ڈسپوزل اسٹیشن میں پانی کی سطح، بجلی کی دستیابی، اور جنریٹرز کے فعال ہونے کے بارے میں مکمل معلومات بروقت حاصل ہو سکیں گی۔