اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ اور ہنڈائی نشاط موٹرز(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے درمیان پاکستان میں ہنڈائی گاڑیوں کے لئے شیل لیوبریکنٹس کی فراہمی کے حوالے سے بدھ کو سٹریٹجک معاہدہ طے پا یا ہے۔وافی انرجی پاکستان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب لاہور میں منعقد ہو ئی اور اسی تقریب میں شیل ہیلیکس (HX8 0W-20 AH) کا اجراء بھی کیا گیاجو …
وافی انرجی پاکستان اور ہنڈائی نشاط موٹرز کے درمیان شیل لیوبریکنٹس کی فراہمی کے حوالے معاہدہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ اور ہنڈائی نشاط موٹرز(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے درمیان پاکستان میں ہنڈائی گاڑیوں کے لئے شیل لیوبریکنٹس کی فراہمی کے حوالے سے بدھ کو سٹریٹجک معاہدہ طے پا یا ہے۔وافی انرجی پاکستان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب لاہور میں منعقد ہو ئی اور اسی تقریب میں شیل ہیلیکس (HX8 0W-20 AH) کا اجراء بھی کیا گیاجو ہنڈائی انجن کی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا لیوبریکنٹ ہے۔
معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں دونوں اداروں کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی جن میں وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،زبیر شیخ اور ہنڈائی نشاط موٹرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرحسن منشا شامل تھے۔ یہ اہم سنگِ میل دونوں اداروں میں اعلیٰ معیار کی لیوبریکیشن سلوشنز فراہم کرنے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
شیل ہیلیکس HX8 0W-20 AH پاکستان میں ہنڈائی شیل تعاون کے تحت متعارف کرایا جانے والا دوسرا کو-برانڈڈ لیوبریکنٹ ہے جو مشترکہ طور پر تیار کی گئی مصنوعات کی رینج کو مزید وسعت دیتا ہے۔ ہنڈائی کی تکنیکی خصوصیات کے عین مطابق تیار کیا گیا یہ جدید لبریکنٹ ہنڈائی گاڑیوں کے انجن کو مکمل تحفظ دیتا ہے، ایندھن کی بہتر افادیت کو یقینی بناتا ہے اور بہترین کارکردگی دیتا ہےجو بالخصوص پاکستان بھر میں مقامی ڈرائیونگ حالات کے لئے موزوں ہے۔
اس سٹریٹجک معاہدے کے تحت وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ ہنڈائی کی جامع ضروریات کے مطابق شیل لیوبریکنٹس فراہم کرے گا اور اس طرح ادارے کی بعد از فروخت سپورٹ مزید مضبوط ہوگی اور صارفین کو ہنڈائی کی تکنیکی خصوصیات سے ہم آہنگ لیوبریکنٹس تک بلا تعطل رسائی حاصل ہوگی۔ یہ اشتراکِ معیار، تکنیکی برتری اور مسلسل جدت کے لئے دونوں اداروں کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ شراکت وافی انرجی اور ہنڈائی نشاط موٹرز کے پاکستان بھر میں ہنڈائی گاڑیوں کے مالکان کو غیر معمولی قدر اور مؤثر سپورٹ فراہم کرنے کے عزم کی عکاس ہے ۔ اس تعاون کے ذریعے صارفین اعتماد کے ساتھ مستند OEMسے منظور شدہ لیوبریکنٹس استعمال کر سکتے ہیں جو کارکردگی اور قابلِ اعتماد ہونے کے اعلیٰ ترین معیار پر پورا اترتے ہیں۔







