والدین اور اساتذہ ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں، ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ یقینی بنائیں، این سی او سی

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) تمام تعلیمی ادارے مرحلہ وار منگل سے کھولے جارہے ہیں۔ سوموار کو این سی او سی کے اجلاس میں سکولوں کے دوبارہ کھولے جانے کے حوالے سے ایس او پیز کے حوالے سے والدین اور اساتذہ سے گذارش کی گئی کہ بچوں کو سکول بھیجتے وقت ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں،بچوں کو ماسک پہنا کر سکول روانہ کریں چاہے وہ …

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) تمام تعلیمی ادارے مرحلہ وار منگل سے کھولے جارہے ہیں۔ سوموار کو این سی او سی کے اجلاس میں سکولوں کے دوبارہ کھولے جانے کے حوالے سے ایس او پیز کے حوالے سے والدین اور اساتذہ سے گذارش کی گئی کہ بچوں کو سکول بھیجتے وقت ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں،بچوں کو ماسک پہنا کر سکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں، اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے، مثبت آنے کی صورت میں سکول کو مطلع کیا جائے۔ بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، اس بات کا یقین کریں کہ بچے اپنے ہاتھ باقاعدگی سے دھوتے رہیں یا ہینڈ سینیٹائیزر کا استعمال کریں. ڈرائیور حضرات جو بچوں کو سکول یا کالج لے کر جاتے ہیں وہ اپنی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں، گاڑی میں بیٹھاتے وقت یقین کریں کہ بچوں نے فیس ماسک پہنے ہوں۔