والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذور ی سے بچانے کیلئے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں،ڈپٹی کمشنرقصور

117

قصور. 11 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرقصور کیپٹن(ر) اورنگزیب حیدر خان کے زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنرقصور کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے کہا کہ پولیو مہم 20دسمبر تک جاری رہے گی،پانچ سال سے کم عمر 7لاکھ 51ہزار 828بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،پولیو مہم کی کامیابی کیلئے 126یو سی ایم اوز‘578ایریا انچارجز تعینات کئے جائینگے، 2785موبائل ٹیمز‘131فیکسڈ اور 74ٹرانزٹ ٹیمیں بچوں کو پولیو قطرے پلائینگی۔

ڈپٹی کمشنرقصورنے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے، تمام طبقات کے لوگ پولیو کے خاتمے میں اپنا قومی کردار ادا کریں،والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذور ی سے بچانے کیلئے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں، مہم کے 100 فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے تمام موجودہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل،اسسٹنٹ کمشنرز‘محکمہ ہیلتھ، ایجو کیشن، پولیس،ڈبلیو ایچ او کے افسران سمیت متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔