واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر دیئے

183
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج بارے جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد36 ہزار700کیوسک اور اخرج35ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد11ہزار200کیوسک اور اخراج11 ہزار200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد20ہزار400کیوسک، اخراج20ہزار400کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5ہزار800کیوسک اور اخراج 38 ہزارکیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد11ہزار600کیوسک اور اخراج3ہزار 600کیوسکریکارڈ کی گئی ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1536.63 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.070 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1176.60 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.999 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

واپڈا کے مطابق بیراجز میں چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح645.30 فٹ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.133 ملین ایکڑ فٹ ہے۔