اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔
جمعہ کو جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پ پانی کی آمد 140400کیوسک اور اخراج 134000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد36000 کیوسک اور اخراج36000 کیوسک،
دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد38900کیوسک اور اخراج40000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد55300 کیوسک اور اخراج 21400کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،
ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1437.16 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.820 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1154.15 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.949 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.80 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.054 ملین ایکڑ فٹ ہے۔