واپڈا ، دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج

187
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔

جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 28400کیوسک اور اخراج 35700کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد26900 کیوسک اور اخراج26900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پانی کی آمد52900کیوسک اور اخراج15000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد17500 کیوسک اور اخراج 6500کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1419.50 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.463 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1124.20 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.889 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.227 ملین ایکڑ فٹ ہے۔