اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔ پیر کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 500 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل پر …
واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔ پیر کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 500 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 17 ہزار کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 100 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1492.00 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.747 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1202.25 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.397 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 648.20 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.269 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔







