واپڈا نے گذشتہ دس سال میں نیلم جہلم ہائیڈروپاور منصوبہ کیلئے بجلی کے بلوں پر سرچارج کی مد میں 61.85 ارب روپے جمع کیے، وزرات پانی وبجلی

97
وزارت توانائی نے توانائی کے شعبہ کی صورتحال سے متعلق حقائق نامہ جاری کر دیا
وزارت توانائی نے توانائی کے شعبہ کی صورتحال سے متعلق حقائق نامہ جاری کر دیا

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) واپڈا نے نیلم جہلم ہائیڈروپاور منصوبہ کیلئے بجلی کے بلوں پرسرچارج کی مد میں 61.85 ارب روپے جمع کیے ہیں۔وزرات پانی وبجلی کے ذرائع کے مطابق سرچارج کی مد میں یہ رقم واپڈانے ملک بھر بجلی کے صارفین سے گزشتہ دس برسوں کے دوران وصولی کی ہے۔نیلم جہلم سرچارج کی مد میں جمع ہونے والی رقوم کے سالانہ اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2007-8 بجلی کے صارفین سے 1.18ارب روپے ، 2008-9کے دوران 5.24ارب روپے ،2009-10کے دوران 5.18ارب روپے،2010-11کے دوران 5.27ارب روپے وصول کیے جبکہ اسی طرح مالی سال 2011-12کے دوران 5.27ارب روپے ، 2012-13 کے دوران5.28ارب روپے، 2014-15کے دوران 4.10 ارب روپے ، 2015-16کے دوران.02 7 ارب روپے ،2016-17کے دوران 6.95 ارب روپے ، 2017-18 کے دوران 7.32ارب روپے جبکہ 2018-19 کے دوران (30-11-2018 تک) 3.42ارب روپے سرچارج کی مد میں جمع کیے گئے ہیں۔