واپڈا پن بجلی گھروں سے آف پیک آورز میں نیشنل گرڈ کو 5 ہزار 800 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، ترجمان

78

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):واپڈا ترجمان نے کہا ہے کہ واپڈا پن بجلی گھروں سے آف پیک آورز میں نیشنل گرڈ کو 5 ہزار 800 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔پیک آورز کے دوران تربیلا سمیت واپڈا پن بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار میں مزیداضافہ ہو جائے گا۔
اتوار کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ تربیلا سمیت واپڈا کے دیگر پن بجلی گھر معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں،
واپڈا بجلی گھروں سے پانی کے اخراج کے مطابق بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ ترجمان واپڈا نے کہا کہ تربیلا سے نیشنل گرڈ کو آف پیک آورز میں 2 ہزار936 میگاواٹ بجلی مہیا کی جارہی ہے۔
پیک آورز کے دوران تربیلا سمیت واپڈا پن بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار میں مزیداضافہ ہو جائے گا۔