اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں ۔ جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل …
واپڈا کی آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں ۔
جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی آمد 16 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 700 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 33 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1540.78 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.198 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1230.30 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.361 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔
چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 645.20 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.148 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








