اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):واپڈانےمختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔
جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار500 کیوسک اور اخراج 6 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد6 ہزار 800 کیوسک اور اخراج6 ہزار800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 12 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 700 کیوسک،دریائےجہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار کیوسک اور اخراج5 ہزار کیوسک، دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 700 کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ 1478.47 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.193 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1156.50 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ2.048 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.024 ملین ایکڑ فٹ ہے۔