واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

144
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و خراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ جمعے کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 21 ہزار100 کیوسک اور اخراج 26 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد13 ہزار 300کیوسک اور اخراج13 ہزار 300کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 22 ہزار300 کیوسک اور اخراج 22 ہزار300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار300 کیوسک اور اخراج40 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار600 کیوسک اور اخراج 3 ہزار200 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1433.49 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.626ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1094.10 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.323 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.90 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.038 ملین ایکڑ فٹ ہے۔